پی ٹی سی ایل میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین میچزکل کھیلے جائیں گے

پی ٹی سی ایل میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین میچزکل کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام جاری پی ٹی سی ایل میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین میچز(کل) جمعہ کو ا یمبیسی روڈ کرکٹ گراﺅنڈ ، جی سکس میںکھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نئی بات اور ایکسپریس ٹریبیون کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ڈی نیوز کا این این آئی سے ٹکراﺅ شام چار بجے ہوگا۔ تیسرا میچ روزنامہ ایکسپریس اور آئی این پی/ اوصاف کی ٹیموں کے درمیان شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ایونٹ کا فائنل 28 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی