توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب
توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو حکم جاری کیا تھا کہ درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دو ہفتوں کے اندر اندرسکیورٹی گارڈ مہیا کیا جائے مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود سکیورٹی گارڈ فراہم نہیں کیا گیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک قابل عزت شعبہ سے وابستہ ہے اور اسے مخالفین کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور انہیں سکیورٹی گارڈ فراہم کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف