صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ ، داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑ ھا دی گئی

صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ ، داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑ ھا دی گئی

لاہور (کرائم سیل ) کا لعدم تحر یک طالبان کیجانب سے جنگ بند ی میں تو سیع نہ کر نے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں پو لیس نے ہائی الرٹ کر دیا اور داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑ ھا دی گئی، متعد د علاقوں میں سر چ آپریشن کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تحر یک طالبان کی جانب سے امن مذ اکرات میں جنگ بند ی کا معاہدہ اتفاق رائے سے طے پایا تھا مگر سست مذاکراتی عمل کے باعث کالعدم تنظیم تحر یک طالبان نے جنگ بند ی میں اب تو سیع کر نے سے انکار کر دیا ہے جسکے باعث صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الر ٹ کر دی گئی اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام میں سختی اور اہلکاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں گر ین ٹاؤن ،سمن آباد ،سبزہ زار ،کوٹ لکھپت ،بند رڈ ،فیصل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سر چ آپر یشن کے دوران مشکوک افراد کے کوائف چیک بھی کئے گئے ،پولیس کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

مزید : علاقائی