فیصل ٹاؤن اور اچھرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن، 8 افراد گرفتار
لاہور(کرائم سیل) ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کی نگرانی میں پولیس نے رات گئے اچھرہ کے علاقہ میں مشکوک افراد کے خلاف آپریشن کیا اور پولیس نے آپریشن کے دوران آٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح فیصل ٹاؤن کے علاقہ فلیٹس ایل ڈی اے میں پولیس نے مشکوک افراد کی چیکنگ کی اور سر چ آپر یشن کے دوران کوائف بھی چیک کئے گئے۔ پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن فلیٹس میں ہزار سے زائد فلیٹس ہیں جن میں سے زیادہ تر دیگر شہروں سے تعلیم حاصل کر نے آئے ہوئے سٹو ڈنٹس کے پاس ہیں مگر کچھ مشکوک افراد کے حوالے سے چیکنگ کی گئی ہیں، جن کو کوائف چیک کر نے کے بعد چھورڈ دیا گیا ہے ۔