فائر نگ میں زخمی ہو نے والاشخص ،خاتون ایم پی اے کا قر یبی عزیزنکلا

فائر نگ میں زخمی ہو نے والاشخص ،خاتون ایم پی اے کا قر یبی عزیزنکلا

لاہور (کرائم سیل ) ٹبی سٹی کے علاقہ میں گذ شتہ روز ہو نے والی فائر نگ کے نتیجہ میں زخمی ہو نے والاشخص ،خاتون ایم پی اے کا قر یبی عزیز نکلاجبکہ ذرائع کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوا اورمو قعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقدمہ مخالفین کے خلاف درج کروادیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گذ شتہ روز ٹبی سٹی کے علاقہ چیت رام روڈ پر خاتون ایم پی اے کرن ڈار کے قر یبی عزیز آفتاب ڈار گز رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کو شش کی اور مزاحمت پر فائر نگ کردی جس کے نتیجہ میں آفتاب ڈار شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں آفتاب ڈار کا مقامی رہائشی شہزاد عرف گگی کے ساتھ تنازع بھی چل رہا تھا جس پر آفتاب ڈار وغیر ہ نے ڈکیتی مزاحمت کی بجائے مخالفین پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کروادیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت نہیں تھی دیرینہ رنجش پر فائر نگ کی گئی ہے، باقی تفتیش ہر پہلو سے کی جا رہی ہے حقائق جلد سامنے آجائینگے ۔

مزید : علاقائی