پنجاب کے مختلف مقامات پر 24گھنٹوں میں 473 ٹریفک حادثات
لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 473ٹریفک حادثات میں359شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچا دیا گیاجبکہ167افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 200 ڈرائیورز 11کم عمرڈرائیور، 246 مسافر اور 81 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ106ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 100 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں 62 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ33حادثات میں 31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاواضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل527متاثر ہونے والوں میں سے439مرد اور88خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر374موٹر سائیکلز52آٹو رکشے45موٹرکاریں33 مسافر بس 11 ٹرک، اور 57 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔