مصطفی ٹاؤن ،زہر یلی چیز کھا نے سے 50سالہ پر دیسی دم توڑ گیا
لاہور (کرائم سیل ) مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر زہر یلی چیز کھا نے سے 50سالہ پر دیسی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شر وع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ سٹاپ کے قر یب 50سالہ شخص قے کر رہا تھا جسے دیکھ کر لوگوں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا یا جہاں وہ مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے 740روپے اور ڈائر ی ملی ہے جس پر درج مو بائل فون کے ذریعے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔پو لیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متو فی کی مو ت زہر یلی چیز کھا نے سے ہو ئی تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔