پشاورمیں گھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص زخمی

پشاورمیں گھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص زخمی
پشاورمیں گھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص زخمی

  

پشاور(آئی این پی) پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔بدھ کو پولیس کے مطابق پشاور کے گنجان آباد علاقے گلبہار نمبر چار میں ایک گھر کے باہر بارودی مواد رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : پشاور