گوجرانوالہ :ایف آئی اے کے چھاپے میں متعدداشتہاری ملزم گرفتار

گوجرانوالہ :ایف آئی اے کے چھاپے میں متعدداشتہاری ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)ایف آئی اے کے چھاپے مختلف جگہوں سے متعدداشتہاری ملزم گرفتار روپے بٹورنے والوں کو ایف آئی اے کے سینئر سب انسپکٹرخضر حیات مرزا نارووال اور نوشہرہ ورکاںمیں کاروائی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ میں عرصہ دراز سے مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لےے ڈپٹی ڈائریک©ٹر ایف آئی اے خرم سعید رانا نے سینئر سب انسپکٹر کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر عمل درآمد کر تے ہوئے سینئر سب انسپکٹر نے نے مختلف جگہوں پر مخبر خاص کی عر صہ دراز سے اشتہاری ملزم نسیم عرف رمیز ،حافظ نور محمد سکنہ نارووال جنہوںنے عبدالرﺅف اور منیر خان کو سعودی عرب اور دبئی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 12لاکھ روپے ہڑپ کر لےے اور ٹال مٹول سے کام لینے لگے تو دوسری طرف نوشہرہ ورکاںکے رہائشی دلشاد کو اشتہاری ملزم منظور حسین اور محمد اسماعیل نے بیرن ملک لیبیابھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے بٹور لےے جس پر تھا نہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے کے سینئر سب انسپکٹر خضر حیات مرزا نے کاروائی کر تے ہو ئے ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی