جعلی عامل دوشیزہ کو بھگا کر لے گیا
سمبڑیال(نامہ نگار)جن نکالنے کے لیے آنے والا جعلی عامل دوشیزہ کو بھگا کر لے گیا۔تھانہ بیگووالہ کے علاقہ موضع دوبرجی چندا سنگھ کا رہائشی علی حسین ولد چراغ دین کے بیٹے کو جن کے سایہ کا نقص تھا جس کا علاج کروانے کے لیے پاک پتن کے رہائشی جعلی عامل یعقوب نامی شخص کو گھر لایا گیا چند دن گھر میں قیام کرنے کے بعد مریض کی بہن طیبہ شہزادی کو لے کر رفو چکر ہوگیا ،تھانہ بیگووالہ پولیس نے والد علی حسین کی درخواست پر جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔