ڈسکہ میں ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

ڈسکہ میں ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

ڈسکہ( نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری شہری ،نقدی ،طلائی زیورات ،موٹر سائیکل اور مویشیوں سے محروم تفصیل کے مطابق موضع ترسکہ کا رہائشی شفقت نواب اپنی بیوی سعدیہ بی بی ،ساس اور ڈرائیور لقمان کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار جا رہا تھا کہ موضع لوڑھکی کے قریب چار ملزمان نبی احمد ،عمران ،بابر اور شعیب نے رو ک کر ان سے نقدی تقریبا21ہزار رو پے ،تین عدد موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ،ڈسکہ کلاں کا رہائشی نوید ولد ظہیر احمد اپنی موٹر سائیکل 125پر سوار نمبریSTN/8123پر سوار جا رہا تھا کہ گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر شیل پمپ کے بلمقابل دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،موضع نگور کا رہائشی محمد خیرات علی اپنے ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر سونے کے لئے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں چور ڈیرہ کے تالے توڑ کر لاکھوں رو پے مالیت کی6عدد راس بھینسیںاور3عدد راس گائے چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ مویشی ملزمان غلام مرتضی ،بنیامین ،نوید احمد وغیرہ نے چرائے ہیںجبکہ محلہ شہاب پورہ کے رہائشی محمد شریف کی مسلم ٹاﺅن حویلی میں گدھا ریڑھی سامان سمیت بندھی ہو ئی تھی رات کو نامعلوم چور چرا کر لے گئے صبح آنے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ صدر ،سٹی اور موترہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی