ہیلپ لائن بورڈ اتارنے پر ٹریفک وارڈنز کا بلدیہ آفس پر دھاوا

ہیلپ لائن بورڈ اتارنے پر ٹریفک وارڈنز کا بلدیہ آفس پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) ہیلپ لائن بورڈ اتارنے پر ٹریفک وارڈنز کا بلدیہ آفس پر دھاوا ‘ٹاﺅنز اہلکاروں کی درجنوں گاڑیاں بند ‘چالان کر دیئے ۔قلعہ دیدار سنگھ ٹاﺅن کا مبینہ آپریشن کلین اپ ‘ٹریفک پولیس کا ہیلپ لائن بورڈ جی ٹی روڈ سے اتارنے کیخلاف ٹریفک وارڈنز نے درجنوں ٹاﺅنز اہلکاروں کے چالان کر کے پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر و اے سی صدر آصف عباس و دیگر کی گاڑیاں موٹر سائیکل چھین لئے جس کیخلاف نندی پور ٹاﺅن ‘کھیالی ٹاﺅن و دیگر ٹاﺅنز نے دفاتر کو تالے لگا دیئے اور جی ٹی روڈ پر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ روڈ بلاک کرنے کیلئے مصروف تھے کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ایڈمنسٹریٹر کھیالی علی اکبر بھنڈر کی اپیل پر احتجاج روک دیا ۔ اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صدر ایپکا سٹی ڈسٹرکٹ رحمت علی صدر ایپکا یونٹ کھیالی ٹاﺅن محمد یونس بٹ ‘حاجی عابد حسین ‘میاں مظفر ‘محمد طاہر ‘سید ایاز حسین نے ٹریفک وارڈنز کی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا اور بلاجواز سرکاری ملازمین کی گاڑیاں پکڑنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والوں کی فوری برطرفیوں و معطلیوں اور چیف سٹی ٹریفک آفیسر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ مطالبات منظور نہ ہونیکی صورت میں ٹریفک دفاتر کے اندر باہر کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر لگانے ذمہ داروں کا گھیراﺅ کرنیکی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔ جبکہ آج سے ٹاﺅنز میں قلم چھوڑ ہڑتال بھی شروع کی جا رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -