جلالپوربھٹیاں:بین الاضلاعی گینگ گرفتار ،شہ زور ڈالہ ،49من مچھلی بر آمد

جلالپوربھٹیاں:بین الاضلاعی گینگ گرفتار ،شہ زور ڈالہ ،49من مچھلی بر آمد

جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے مخبری پرریڈ کرکے روڈ ڈکیتیاںکرنیوالا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے شہ زور ڈالہ ،49من مچھلی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کو مخبری ملی کہ جلالپوربھٹیاں ،پنڈی بھٹیاں،سکھیکی ،ونیکی تارڑ سمیت حافظ آباد اور گردونواح میں روڈ ڈکیتیاں کرنیوالے بین الاضلاعی گینگ کے دوڈاکو محسن علی ولد کرم الٰہی ساکن محلہ عبداللہ پور جلالپوربھٹیاں اور زاہد عمران ولد شیر محمد ساکن نواحی گاﺅں حکیم والا مارتھ روڈ پر ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے ہیں۔ایس ایچ اوظفراقبال گوندل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کرکے بین الا ضلاعی گینگ کے دونوں ڈاکوﺅں کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے شہ زور ڈالہ اور 49من مچھلی برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی