گوجرانوالہ ،مزاحمت کے بعد اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار

گوجرانوالہ ،مزاحمت کے بعد اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او باغبانپورہ محسن مجید جٹھول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں قتل اور منشیات کے مقدمات میں ملوث بد نام زمانہ مجرم اشتہار ی نوید اشرف بٹ سکنہ محلہ اعظم آباد تھانہ گرجاکھ کو شدید مزاحمت کے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کیا ہے ۔ملزم تھانہ گرجاکھ میں منشیات کے تین اور قتل کے ایک مقدمہ میں مجرم اشتہاری ہے ا ور عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر محسن مجید جٹھول کو خفیہ اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری نوید اشرف چرس کی بھاری مقدار فروخت کرنے کی نیت سے محلہ گورونانک میںآیا ہوا ہے۔ مخبر کی اس ا طلاع پر ریڈ کیا گیا ۔شدید مزاحمت کے بعد مجرم اشتہاری نوید اشرف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کیا گیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار سمیت ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر محسن مجید جٹھول کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ۔ ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے ایس ایچ او باغبانپورہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ۔

مزید : علاقائی