4روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کی بیوی اور اس کاآشناقاتل نکلے

4روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کی بیوی اور اس کاآشناقاتل نکلے

سمبڑیال(نامہ نگار) 4روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کی بیوی اور اس کاآشناقاتل نکلے ۔ پولیس کے مطابق سمبڑیال کے محلہ قادرآباد میں 4 روز قبل رات کی تاریکی میں 35 سالہ نوجوان گلزاراحمد جس کو گلے میں رسی کاپھند ا ڈال کر قتل کیا گیا تھا پولیس نے مقتول کے والد منیر احمد ولد رحمت علی سکنہ ڈھوڈووال کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مبینہ طور پر مقتول گلزار احمد کی بیوی رضیہ سے اس کے ناجائز تعلقات تھے جس کی بنا پر ہم نے رسی کا پھندا اس کے گلے میں ڈال کر قتل کیا ہے پولیس نے مقتول کی بیوی رضیہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے جبکہ اس کے آشنا کو مزید تفتیش کے لیے حوالات میں بند ہے پھندا میں استعمال ہونے والی رسی بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی