اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان زخمی

اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان زخمی

 گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)تھانہ دھلے کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار مسلحہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا حالت نازک ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ شاہین آباد بی بلاک گلی نمبر 5کارہائشی محمد اسحاق بٹ موٹر سائیکل پر سوار ضروری کام کے سلسلہ میںشہر کی طرف آرہا تھا کہ دھلے چوکی پر پہلے سے گھات لگائے دو نامعلوم مسلحہ افراد نے اس پر فائر کھول دئےے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔مضروب کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی