ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے 2بھینسں اورایک گھوڑا ہلاکونیکے

ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے 2بھینسں اورایک گھوڑا ہلاکونیکے

تارڑ(نمائندہ خصوصی )ونیکے تارڑ کے نواحی علاقہ پنڈی بھٹیاں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے 2عدد بھینسں اور 1عدد گھوڑا ہلاک۔کسان کی پکی فصل جل گئی۔بجلی کے 440Vآنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا الیکٹرونکس سامان جل گیا۔کئی گھروں کے میٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔گاو¿ں میں قیامت کا منظر ۔ہر طرف آگ ہی آگ۔گاو¿ں بھگدڑ ۔واپڈ اہلکار رائے ریاست کو اطلاع دینے کے باوجود عملہ 3گھنٹے لیٹ پہنچا۔رائے ریاست کا کہنا ہے کہ بجلی کی آگ کی وجہ سے انسان ہلاک ہو جاتے ہیں یہ تو جانور ہیں۔گاو¿ں والے سراپا احتجاج۔ہمارے نقصان کا اژالہ کیا جائے ۔اور نااہل عملہ کو نوکریوں سے فارغ کیاجائے۔اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیا ں کے نواحی گاو¿ں مرزا بھنگسینکا میں گزشہ روز شام تقریباً 4بجے گاو¿ں کے وسط میں نصب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑ ک اُٹھی ۔جس کی وجہ سے گھریکو کنکشن میں 440Vآنے شروع ہو گئے۔اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔زائد وولٹیج ہونے کی وجہ سے پول سے کیبل کی تاریں گرنے کی وجہ سے صفدر علی کی دو عدد بھینسیں جن کی مالیت تقریباً 4لاکھ تھی۔موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔جبکہ یعقوب نامی شخص کا ایک عدد گھوڑا جس کی مالیتی تقریباًڈیڑھ لاکھ تھی وہ بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ صفدر نامی کسان کی پکی فصل 2کنال جل کر راکھ ہوگئی۔اس کے علاوہ آدھے گاو¿ں کا الیکٹرونکس سامان جل گیا۔جس میں فریجیں ،ٹی وی ،واشنگ مشین،لال پمپ ،بلب ،استریاں وغیرہ وغیرہ اس حوالے سے متاثرہ گاو¿ں والوں کا کہنا ہے۔جن میں صفدر علی ،رائے ریاست ،ذوالفقار ،یعقوب ،شاہد ،الطاف ،جہانگیر وغیرہ وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے نقصان کا اژالہ کیا جائے۔اور نااہل عملہ کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔

مزید : علاقائی