قصور : مویشی چور گینگ کے دوملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ بر آمد

قصور : مویشی چور گینگ کے دوملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ بر آمد

قصور (بیو رو رپور ٹ ) ڈی پی اوقصور جواد قمر نے بتلایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے مویشی چور گینگ کے دوخطرناک مجرم اشتہاری یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائزدو عدد پسٹل،مال مسروقہ چار عدد راس بھینسیں اور واردات میں استعمال ہونے والا ڈالہ برآمد کر لیا ہے ۔ڈی پی اوقصور جواد قمر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے کا روائی کر تے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو ارکان یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے ۔جو کہ عرصہ دراز سے قصور اور کاہنہ پولیس ضلع لاہور کو مطلوب تھے ۔ملزم یوسف عرف یوسی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک مویشی چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت مصطفی آباد اور کاہنہ نو ضلع لاہور کے دیہاتوں میںحویلی مال مویشیوں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر مویشی چھیننے یا چوری کرکے ڈالہ میں لوڈ کرکے فرار ہوجاتے تھے ۔ دوران تفیتش ملزمان نے ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے انٹیروگیشن ابھی جاری ہے۔جبکہ پولیس گینگ میں شریک دیگر ملز مو ں کو گر فتار کر نے کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی