چور ڈاکو دندناتے رہے مزاحمت پر سیکورٹی گاردکو گولی مار کر زخمی کردیا

چور ڈاکو دندناتے رہے مزاحمت پر سیکورٹی گاردکو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور (کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅںاورچوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوںکو لاکھوںروپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوںسے محروم دیا جبکہ مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کرزخمی کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے شام نگر بی بلاک میںتعینات سیکیورٹی گارڈ ساجد کھڑا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅںنے اس سے رائفل چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ، سبزہ زار کے علاقہ میں ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے دو وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں نے شہری وقار اور عدنان کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی، نشتر کالونی میںڈاکوﺅںنے نوید شیخ کے گھرمیںگھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے۔ مانگا منڈی میں ڈاکوﺅںنے گارمنٹس کی فیکٹری میںگھس کر 8لاکھ روپے اورسات موبائل فون ، نصیر آباد میںڈاکوﺅںنے ظہیر انور کے گھر میںگھس کر ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت ، گلشن راوی میںڈاکوﺅںنے شمشاد کے گھرمیںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، ٹاﺅن شپ میںڈاکوﺅںنے فیصل کے گھرمیںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے علی رضا کے گھرمیںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت ، ہنجروال میںڈاکوﺅںنے ارشاد اوراسکی فیملی سے ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ، شاہدرہ میں ڈاکوﺅںنے حبیب الرحمان کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، لیاقت آبادمیںڈاکوﺅںنے اظہر علی کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، نواب ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ذاکر سے 3لاکھ روپے اورتین موبائل فون، شادمان میںڈاکوﺅںنے نوید سے دولاکھ روپے اوردوموبائل فون، باغبانپور ہ میںڈاکوﺅںنے سہیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے او ردوموبائل فون، لٹن روڈ میںڈاکوﺅںنے اعجاز سے ایک لاکھ روپے او ردوموبائل فون، شفیق آبادمیںڈاکوﺅںنے حسن سے 95ہزار روپے اورموبائل فون، ساندہ میںڈاکوﺅںنے جاوید سے 75ہزار روپے اورموبائل فون ،ملت پارک میں ڈاکوﺅں نے ماجد سے 50ہزارروپے اورموبائل فون ، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے ارشد سے لیپ ٹاپ اورموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں فیصل ٹاﺅن میںشاکر ، گلبرگ میںقاسم ،سول لائن میں مقبول، اقبال ٹاﺅن میںاسلم ، گلشن راوی میںہمایوںکی گاڑیاں جبکہ لٹن روڈمیں اسد ، گوالمنڈی میںشبیر، لوئرمال میںسعد ، ٹاﺅن شپ میں حضر ، برکی میںکامران ،شاد مان میں شفیق ، کاہنہ میںصابر ،گارڈن ٹاﺅن میںمظفراور اسلام پورہ میںنوید الحسن کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی