ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزم گرفتار

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزم ...

لاہور (کرائم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پرساندہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانی ڈکیت و چورگینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی،موبائلز، پسٹلزوگولیاںبرآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے تمام ڈویژنل ایس پیز کوشہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر ہدایات جاری کیںجس پر ایس پی اقبال ٹاﺅن فرخ رضا نے اے ایس پی نواں کوٹ عرفان طارق کی سربراہی میںایس ایچ اوساندہ شےخ حماد اخترو دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے عرفان عرف فانی ڈکیت و چور گینگ کے 3ملزمان کوسر غنہ سمیت گرفتارکر لیا ۔ملزمان واردات کے لیے سنسان جگہوں کا انتخاب کرتے اور اکیلے شخص/ عورت سے گن پوائنٹ پر موبائل وپرس وغیرہ چھین لیتے اور بند گھروںمیں چوری کی وارداتیں بھی کرتے ۔ملزمان کے قبضہ سے1 موٹر سائیکل ہنڈا 125 ،4موبائل فونز، 38 ہزار سے زائد نقدی،3 پسٹلزاور15گولیاںبرآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میںعرفا ن عرف فانی، وارث علی اور ظہیر عباسشامل ہیں۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کاانکشاف بھی کیا اورملزمان سے کل10 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔

مزید : علاقائی