جرائم کنٹرول کرنے میں نا کامی اور مختلف الزامات پر 9 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو سزائیں
لاہور (کرائم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے 9افسران و اہلکاروں کو اردل روم میں سزائیں سنا دیں ،افسران و اہلکاروں کواندراجِ مقدمات میں تاخیر اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر سزائیں سنائی گئیں۔رانا عبدالجبار نے افسران و اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر تنزلی اور شنشور کے احکامات جاری کر دیئے۔سزا پانے والوں میں موجودہ و سابقہ ایس ایچ اوز،سب انسپکٹرز،اے ایس آئی ، T/Asi اورکانسٹیبل شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابقڈی آئی جی آپریشنز آفس میںمختلف شکایات پرپولیس افسران و اہلکاراردل روم میں پیش ہوئے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے جرائم کنٹرول کرنے مےں ناکامی ،اشتہاریوں کی گرفتاری پر دلچسپی نہ لینے،پتنگ بازی پر قابو نہ پانے،ڈسپلن کی خلاف ورزی اور غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنے پر2 موجودہ اور اےک سابق ایس ایچ او، 3سب انسپکٹرز،اےک اے ایس آئی، اےک T/Asi اوراےک کانسٹیبل کو شنشوروتنزلی کی سزائیں دیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے ایس ایچ او گجر پورہ قمر عباس ، ایس ایچ او ٹاﺅن شپ محمد اکمل،سابق ایس ایچ او سول لائنزمبین الدین بٹ ، سب انسپکٹر عبدالواحد، سب انسپکٹر ناصر پرویز، سب انسپکٹر مختار حسین، T/Asi محمد عرفان اور کنسٹیبل آصف گِل کو شنشورکی سزا سنائی جبکہ اے ایس آئی شوکت کی تنزلی کے احکامات جاری کردئیے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے کہا کہ پولےس سائلین کو انصاف کی فراہمی کے عمل کویقینی بنائے انھوں نے اس موقع پر پولیس افسران و ماتحتان کو واضح کیا کہ فرائض میں غفلت ، اختیارات کا ناجائز استعما ل اور کر پشن کے الزامات ہر گز برداشت نہ کیے جائیں گے۔