ساہیوال، اجتماعی بد ا خلا قی کیس کا مرکزی ملزم 24گھنٹے میں گرفتار

ساہیوال، اجتماعی بد ا خلا قی کیس کا مرکزی ملزم 24گھنٹے میں گرفتار
ساہیوال، اجتماعی بد ا خلا قی کیس کا مرکزی ملزم 24گھنٹے میں گرفتار

  

ساہیوال (اے این این) وزیر اعلی پنجاب کی سرزنش کام کر گئی ٗ اجتماعیبد ا خلا قی کیس کا مرکزی ملزم 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا ٗمرکزی ملزم صفدر کو ننکانہ صاحب میں کارروائی کے دوران گرفتار کیاگیا ٗ زیادتی کیس میں نامزد ملزم پہلے ہی گرفتار ہوچکے ٗ دو کی گرفتاری باقی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 81-6Rمیں اجتما عی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔کیس میں نامزد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اب دو نامعلوم افراد کی گرفتاری باقی ہے اس سلسلے میں کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی لڑکی سے شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔ ڈی پی او کے مطابق زیادتی کیس کے 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ مرکزی ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے ساہیوال پہنچے تھے جہاں انہوں نے کیس میں غفلت برتنے پر تمام متعلقہ پولیس افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید : ساہیوال