مشتعل افراد نے مردہ خوروں کے گھرپر دوبارہ دھاوا بول دیا
بھکر( اے این این )بھکرمیں مردہ خوروں کے گھرپر مشتعل افراد نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا ٗتعینات پولیس اہلکاروں کی اہل محلہ سے مبینہ طورپر بدتمیزی اور واقعے کے خلاف لوگوں کے احتجاج کے بعد پولیس اہلکارفرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مشتعل افراد نے مردہ خور بھائیوں کے گھر پر ہلا بول دیا تھا اور گھر کی گھر کی بیرونی دیوار گرا دی تھی، جس کے بعد مر دہ خو ر بھا ئیو ں کے گھر پر پو لیس کی نفر ی تعینا ت کر دی گئی جبکہ خا ر دا ر تا ریں بھی لگا دی گئی تھیں۔ بدھ کو ایک مرتبہ پھر مشتعل افراد نے مردہ خوروں کے گھر پر حملہ کردیا، جس کے بعد وہا ں تعینا ت پو لیس اہلکا ر مو قع سے فرار ہو گئے۔ مشتعل افراد کے مطابق مردہ خوروں کے گھر پرتعینات پولیس اہلکاروں نے اہل محلہ سے مبینہ طورپربد تمیزی کی، جس پر اہل محلہ نے احتجاج کیا۔