سراج الحق کی عمر اکمل کو اسلامی کتابوں کی سلامی
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عمر اکمل اور ان کی اہلیہ کو مولانا سیدابوالاعلیٰ کی شہرہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن کا سیٹ اور سیرت النبی ؐ پر مبنی کتب محسن انسانیت کے علاوہ دیگر اسلامی کتابوں کا تحفہ پیش کیا اور سراج الحق کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایاہے