عالم اسلام مسجداقصیٰ کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے: نئی دہلی کانفرنس کا اعلامیہ

عالم اسلام مسجداقصیٰ کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے: نئی دہلی ...
عالم اسلام مسجداقصیٰ کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے: نئی دہلی کانفرنس کا اعلامیہ

  

نئی دہلی (اے این این) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک اسلامی کانفرنس کے اعلامیے میں عالم اسلام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی جانب سے لاحق خطرات سے بچانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلمانان عالم نے تیسرے مقدس ترین مقام کو فراموش کردیا ہے جس کے نتیجے میں یہودیوں نے قبلہ اول کے خلاف اپنی گھناؤنی سازشیں تیز کردی ہیں۔کانفرنس میں مسجد اقصی کو درپیش خطرات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں شمالی بھارت سے کم سے کم 300معتبر مسلمان رہنما اور جید علما کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس وقت مسلمانوں کا پہلا قبلہ ایک منظم یہودی دہشت گردی کی زد میں ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل جس طرح قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کے لیے وسائل صرف کررہا ہے مسلمان اس کا عشر عشیر بھی نہیں کررہے ہیں۔کانفرنس کے مہمان خصوصی ظفررالاسلام خان نے اپنے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پندرہ عالمی اداروں میں شمولیت کے اعلان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینیوں کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ اگر ہم نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا تو اسرائیل اور اس کے حلیفوں کو کھل کر کھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : انسانی حقوق