خواتین سول ججوں نے چارج سنبھال لیا

خواتین سول ججوں نے چارج سنبھال لیا
خواتین سول ججوں نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں تعینات ہونیوالی 10خاتون سول ججوں سمیت20 ججز نے چارج سنبھال لیا ہے ۔ جن ججز نے چارج سنبھالا ہے ان میں سول جج شہباز حسین ، ثاقب رسول، عبدالستار،عثمان ریاض،حمیدالرحمن ،تاثیر عمران ،تبسم نذیر، مس عظمی، مرزیہ علی ،سائرہ یاسمین، مس سعدیہ سلطانہ اورمس نورین نے سول کورٹ میں جبکہ محمد اسد ساجد ،زاہد عباس، وقاص احمد، عظمی اسلم نے ضلع کچہری میں اور کامران رسول ،زکاء اللہ تابندہ ، ثوبیہ صادق چیمہ اور بتول کاظمی نے کینٹ کچری میں چارج سنبھالا ہے ۔

مزید : جرم و انصاف