جعلی پیرو ں کے جرم کو نا قابل ضمانت قرار دینے کیلئے قرار داد

جعلی پیرو ں کے جرم کو نا قابل ضمانت قرار دینے کیلئے قرار داد
جعلی پیرو ں کے جرم کو نا قابل ضمانت قرار دینے کیلئے قرار داد

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جعلی پیروں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں پر آپریشن اور جعلی پیرو ں کے جرم کو نا قابل ضمانت قرار دینے کے مطالبے کی ایک قرار داد جمع کروا دی ہے۔ گزشتہ روز جمع پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی اس قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر پنجاب کے تمام اضلاع ،تحصیلوں اور دیگر مقامات پر جعلی پیروں کو پکڑنے کے لئے آپریشن کرے اور اس کے ساتھ ساتھ جعلی پیروں کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے تاکہ غریب لوگوں کو ان جعلی پیروں کے چنگل سے آزاد کروا یا جا سکے اور جعلی پیر بھی اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔

مزید : لاہور