ڈالر کی قدرمیں پھر کمی ۔ ۔ ۔

ڈالر کی قدرمیں پھر کمی ۔ ۔ ۔
ڈالر کی قدرمیں پھر کمی ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک روز کی گراوٹ کے بعد روپیہ ایک دفعہ پھر مضبوط ہونے لگا ہے اور جمعرات کوڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں 38پیسے اضافہ دیکھاگیا۔ ڈیلر ز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں 30پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 96روپے38پیسے کا ہوگیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں 20پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 98روپے 20پیسے ہوگئی ہے ۔یادرہے کہ مسلسل کئی دنوں کی گراوٹ کے بعد بدھ کو ڈالر کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی تھی لیکن دوسرے ہی روز پھر گرگیا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یوروبانڈ کے ذریعے آنیوالے ڈالر زکی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی ہے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -