پی آئی اے نے عمرہ مہنگا کردیا

پی آئی اے نے عمرہ مہنگا کردیا
پی آئی اے نے عمرہ مہنگا کردیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں 10 ہزار روپے فی مسافر اضافہ کردیا ہے۔ حالیہ اضافے کا اطلاق 16 اپریل سے کیا گیا ہے جس پر عمرہ زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے اضافہ شدہ رقم کے اعلان پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال میں یہ اضافہ تیسری مرتبہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اس لئے بھی حیران کن ہے کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ صارفین جو کرایوں میں کمی کی امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے. مبصرین کا خیال ہے ہے پی آئی اے عمرہ مسافروں کے ذ ریعے اپنے مالی حالات بہتر کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس مقصد کے لئے پاکستانی عموما دوسری ائر لائنز استعمال نہیں کرتے.

مزید : بزنس