امریکی ایئرلائن کا خاتون مسافر سے غلیظ مذاق

امریکی ایئرلائن کا خاتون مسافر سے غلیظ مذاق
امریکی ایئرلائن کا خاتون مسافر سے غلیظ مذاق

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ایئرلائن ”یو ایس ایئرویز“ کی جانب سے ایک مسافر کو کی جانے والی غلیظ ترین تصویر نے انٹرنیٹ کی دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ الیکس نامی لڑکی نے ایئرلائن کو ”ٹویٹ“ کیا کہ اس کی پورٹ لینڈ کے لئے پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث اس کی چھٹیوں کا بدمزہ آغاز ہوا ہے لہٰذا ایئرلائن کو چاہیے کہ وہ مفت اشیاءمہیا کرے۔ اس کا جواب ”یو ایس ایئرویز“ کی جانب سے دیا گیا ”ہمیں ایسی باتیں سننا پسند نہیں ہے، براہ مہربانی یہاں “ ہمارے کسٹمر سروس کے نمائندے کو اپنی رائے دیجئے۔ اس ٹوئیٹ کے ساتھ ایک تصویر لگائی گئی تھی جس میں ایک خاتون ایک جہاز کے ساتھ جنسی عمل میں مصروف تھی۔ یہ تصویر 22 منٹ تک آن لائن رہی اور اس پر دیگر صارفین کی جانب سے شدید ترین احتجا ج کیا گیا۔ اس احتجاج کے بعد اس تصویر کو ہٹالیا گیا اور ایئرلائن نے معافی مانگتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور موقف اپنایاکہ یہ ٹوئیٹ اُن کے کسی ملازم یا ذمہ دار کی طرف سے نہیں کی گئی بلکہ ہیکرز کی کارستانی ہے تاہم اس حوالے ماہرین کاکہناتھاکہ اگر واقعی ایساہی ہوا تو ردعمل آنے میں اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئیٹر سیٹنگز سے ناواقفیت کے باعث امریکی ایئرلائن نے احتجاج کا جواب دیتے ہوئے دیگر متعدد مسافروں کو بھی یہ تصویر ٹویٹ کردی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس