طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار

طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار
طالبہ سے جنسی بداخلاقی ، ملزم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار

  

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں اغواکے بعد طالبہ سے جنسی زیادتی کے بعدملزم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں شرقپور کے علاقہ ترڈگے والی میں عاصم اور اس کے تین ساتھیوں نے 16سالہ طالبہ (ع) کو سکول سے اغواءکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں شرقپور کے ایک ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تھانہ شرقپور پولیس نے طالبہ کے والد شبیر احمد کی رپورٹ پر ملزمان عاصم اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے (ع) سکول سے گھر جارہی تھی کہ راستے میں بااثر ملزمان نے اسے اغواءکرلیا اور ویرانے میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کی جہاں لڑکی کی حالت غیر ہوئی تو اسے تھانے کے قریب ایک ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں