وزیر مملکت کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ٹریفک تھانیدار معطل

وزیر مملکت کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ٹریفک تھانیدار معطل
وزیر مملکت کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ٹریفک تھانیدار معطل

  

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کی گاڑی کو راستہ نہ دینے والے ٹریفک کے تھانیدار کو معطل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ خوشاب روڈ سے گزررہے تھے  جہاں  ٹریفک پولیس کے تھانیدار ارشد نے رکاوٹ لگاکر ٹریفک بند کررکھی تھی اور خود موٹرسائیکل پربیٹھا ہوا تھا۔ وزیر کے گن مین نے راستہ کھولنے کا تقاضا کیا تو تھانیدار نے راستہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر وزیر کے عملے نے خود رکاوٹیں ہٹاکر اپنا راستہ بنایا۔ وزیر کی شکایت پر ٹریفک کے تھانیدار کو معطل کردیا گیا۔  ایس پی ٹریفک اعجاز ننتیانہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

مزید : سرگودھا