پاکستان کے میرظفرعلی نے تیسری بار آسکر ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے میرظفرعلی نے تیسری بار آسکر ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کے میرظفرعلی نے تیسری بار آسکر ایوارڈ جیت لیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ویژوئل ایفیکٹ ٹیکنالوجی کے ماہر میر ظفر علی نے تیسری بار آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں گزشتہ سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ”فروزن“ پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے میر ظفر علی نے پہلا آسکر ایوارڈ 2008ءمیں فلم دی گولڈن کمپاس اور دوسرا لائف آف پائی میں ویژوئل ایفیکٹس کے شعبے میں حاصل کیا تھا۔ وہ ”دی دے آفٹر مورو“، ”سپائیڈرمین 3“، ”گھوسٹ رائیڈر“ اور ”ایکس مین“ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں بھی اپنے کمالات دکھا چکے ہیں۔

مزید : تفریح