ہزاروں افراد کے سامنے زندگی اور موت کا سنسنی خیز ڈرامہ ، مقتول کی ماں نے تھپڑ نے پھانسی ٹال دی

ہزاروں افراد کے سامنے زندگی اور موت کا سنسنی خیز ڈرامہ ، مقتول کی ماں نے تھپڑ ...
Iran
کیپشن: Hang

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ہزاروں افراد کے سامنے ڈرامہ نما حقیقت دیکھنے کو ملی جہاں ایک مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے لئے تمام تیاریاں مکمل تھیں اورمنظر دیکھنے والے دل تھام کر اگلے لمحے کے منتطر تھے ۔اِسی دوران ایک برقع پوش خاتون نے آکر قاتل کے چہرے پر ایک طمانچہ رسید کیا اور اعلان کردیا ”جاﺅ تمہیں معاف کیا“ ۔تفصیلات کے مطابق بلال نامی نوجوان نے سات سال قبل اپنے ہم عمر کو لڑائی جھگڑے کے دوران قتل کردیاتھا جس کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت ہوئی ۔ سرعام پھانسی دینے کے لئے مجرم کو میدان میں لاکرآنکھوں پر پٹی باندھی گئی۔ تختہ دار کی طرف گھسیٹتے ہوئے لیجانے لگے تو اپنی موت کو دیکھ کر اس نے چیخنا شروع کردیا ۔دوسری طرف مجمع کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں اورسانس رک گئے ۔قاتل کو لٹکایا جانے والا تھا کہ اچانک مقتول کی والدہ کے دل میں رحم آگیا اور قاتل کو صرف ایک تھپڑ لگاکر موت کے منہ سے واپس لے آئی۔