فورٹ منرو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، میپکوٹیم یرغمال

فورٹ منرو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، میپکوٹیم یرغمال

پولیس کی مداخلت پر مغوی رہا

فورٹ منرو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، میپکوٹیم یرغمال

  

ڈیرہ غازی، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کیلئے جانے والی میپکو ٹیم کو مشتعل علاقہ مکینوں نے یرغمال بناکر اتارے گئے چار ٹرانسفارمر بھی اہلکاروں سے چھین لئے۔ میپکو انتظامیہ کے مطابق میپکو کی ٹیم نے فورٹ منرو میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کئی کنڈے اتار دئیے جس پر علاقہ مکینوں نے مشتعل ہوکر میپکو کے ایس ڈی او، 2 ای ڈی اوز سمیت 35 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔بعد ازاں قبائلی عمائدین اور بارڈر ملٹری پولیس حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد مشتعل افراد نے میپکو اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

مزید : ڈیرہ غازی خان