ملعون سلمان رشدی سے کوئی ہمدردی نہیں : شہزادہ چارلس
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی ناول نگار مارٹین امیس نے انکشاف کیا ہے کہ ولی عہد شہزاد چارلس نے ان کے ساتھ گفتگو کے دوران ملعون سلمان رشدی کی حمایت سے صاف انکار کردیا تھا۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق مارٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک ڈنر پارٹی میں شہزادہ چارلس نے دوٹوک جواب دیا کہ مجھے کسی ایسے شخص سے کوئی ہمدردی نہیں جو مقدس ہستیوں کے احترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھے اور بے ادبی کرکے ان کے عقیدت مندوں کو تکلیف پہنچائے۔