مودی جیتا تو بھارتی کسان بے زمین ہوجائیں گے: کیجریوال
بنارس (مانیٹرنگ ڈیسک) عام آدمی پارتی کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر عوام نے وزیراعظم کیلئے نریندر مودی کا انتخاب کیا تو ان کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مودی بنارس سے نشست جیت بھی گئے تو وہ ڈورا کی نشست رکھیں گے جس کے بعد وارانسی اسی طرح رہے گا، وارانسی سے عام آدمی پارٹی کی جیت بھارتی سیاست کا رُخ تبدیل کردے گی۔