پاکستان میں پہلا موبائل فون تبدیلی پروگرام متعارف

پاکستان میں پہلا موبائل فون تبدیلی پروگرام متعارف
پاکستان میں پہلا موبائل فون تبدیلی پروگرام متعارف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موبی لنک نے پاکستان کا پہلا فون تبدیلی پروگرام شروع کردیاہے جس کے تحت آپ اپنا زیراستعمال پرانا موبائل فون واپس کر کے نیا تھری جی سمارٹ فون حاصل کر سکتے ہیں لیکن صارف کو پرانے اور نئے موبائل کی قیمت میں فرق کی رقم اداکرنا ہوگی ۔موبی لنک ڈیٹا کے سربراہ عامر منظور کا کہنا ہے کہ نئے موبائل فون پہلے سے لوڈشدہ تین ماہ کے ڈیٹابنڈل کے ساتھ پیش کیے جائیں گے جبکہ کمپنی نے نیٹ ورک کو بہتربنانے کیلئے سواچار بلین ڈالر اضافی خرچ کیے ہیں ۔اُنہوں نے بتایاکہ موبائل تبدیلی پروگرام فی الحال ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر موبی لنک کے بلیوایریااسلام آباد کے بزنس سنٹرپر پیش کیاجارہاہے جس کا دائرہ بعدازاں ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلادیاجائے گا، صارفین مناسب آئی ایم ای آئی کی تصدیق کے بعد اپنے پرانے ہینڈسیٹس کا تبادلہ کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ملک میں 24ا پریل کو تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی ہونے جارہی ہے اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں میں موبی لنک بھی ایک ہے ۔ مغربی ممالک میں ٹیلی کام کمپنیاں معمول میں یہ سہولت فراہم کرتی ہیں لیکن کسی بھی پاکستانی کمپنی کی جانب سے یہ آفر پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی  ہے. 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی