ایلیٹ فورس کی 25ٹیمیں پنجاب سے اسلام آباد پہنچ گئیں

ایلیٹ فورس کی 25ٹیمیں پنجاب سے اسلام آباد پہنچ گئیں
ایلیٹ فورس کی 25ٹیمیں پنجاب سے اسلام آباد پہنچ گئیں
کیپشن: Elite Force

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر 200 ایلیٹ فورس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم پنجاب سے اسلام آبادپہنچ گئی ہے جو جمعہ سے سیکیورٹی ڈیوٹیاں انجام دینا شروع کر دے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکہ کے بعد عندیہ دیا تھا کہ پنجاب پولیس اور رینجرز وفاقی دار الحکومت میں تعینات کیاجائے گا جس کے بعد جمعرات کو پنجاب پولیس نے 200 ایلیٹ اہلکاروں پر مشتمل 25 ٹیمیں اسلام آباد روانہ کر دی گئیں جبکہ ان کے ساتھ 9 ایلیٹ کی گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ایلیٹ فورس کی 24 ٹیمیں سیکیورٹی ڈیوٹیاں جبکہ ایک ٹیم انتظامی امور دیکھے گی۔

مزید :

اسلام آباد -