الطاف کی درخواست موصول ہوچکی ، برطانیہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں : ترجمان دفترخارجہ

الطاف کی درخواست موصول ہوچکی ، برطانیہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ...
الطاف کی درخواست موصول ہوچکی ، برطانیہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں : ترجمان دفترخارجہ

  

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاسپورٹ کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو بجھوا ئی جاچکی ہے لیکن ابھی جواب موصول نہیںہوسکا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں یا سزایافتہ مجرموں کے تبادلے کاکوئی معاہدہ نہیں ۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاسپورٹ کا اجراءوزارت خارجہ کا کام نہیں ، پاسپورٹ اجراءکیلئے موصول ہونے والی تمام درخواستیں وزارت داخلہ کو بھیج دی جاتی ہیں۔ الطاف حسین کی پاسپورٹ کیلئے درخواست بھی وزارت داخلہ کو بھجوائی جا چکی ہے تاہم وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو الطاف حسین کی درخواست پر فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ قیدیوں یا سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کا دورہ کرینگے، وزیراعظم کا دورہ برطانیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام میں امن چاہتا ہے، شام کے حوالے سے پاکستان پر کوئی دباو¿ نہیں ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاک افغان سرحد پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں