چیئرمین واپڈ مستعفی ، پیمرا برطرف

چیئرمین واپڈ مستعفی ، پیمرا برطرف
چیئرمین واپڈ مستعفی ، پیمرا برطرف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیئرمین پیمرا کو برطرف جبکہ چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کرلیاہے اور ظفرمحمود کو چیئرمین واپڈاتعینات کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈ ا راغب علی خان کا استعفیٰ منظور کرلیا اوراُن کی جگہ پر ظفر محمود کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیاگیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ۔ چیئرمین واپڈا نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیاتھا۔ دوسری طرف صدر مملکت نے چیئرمین پیمرا چودھری رشید کو برطرف کردیاہے ۔ بتایاگیاہے کہ صدر مملکت نے اسلام آبادہائیکورٹ کی طرف سے وضح کردہ طریقہ کار کے مطابق برطرف کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کچھ عرصہ قبل چیئرمین پیمرا کی برطرفی کا حکم دیاتھالیکن خلاف قانون برطرفی کے احکامات عدالت نے معطل کردیئے تھے اور واضح کیاتھاکہ برطرفی صدرمملکت کرسکتے ہیں جس کے بعد صدرمملکت کو گریڈبائیس کے عہدے پر غیرقانونی تقرری کی سمری بھیجی گئی تھی ۔

مزید : قومی