مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے اڑھائی سال انتظار۔ ۔ ۔

مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے اڑھائی سال انتظار۔ ۔ ۔
مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے اڑھائی سال انتظار۔ ۔ ۔

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نومبر2016ءتک پاکستان کے تمام سفارتی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس شروع کر دی جائے گی۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اجراءسے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے وزارت خارجہ کی طرف سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس کے مطابق پندرہ نومبر 2016ءتک تمام سفارتی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس شروع کر دی جائے گی جبکہ بعض مشینیں رواں برس اور دیگر آئندہ سال کے دوران نصب کی جائیں گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد