عراق میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 12فوجی مارے گئے
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی عراق میں چیک پوسٹ پرحملے میں 12فوجی جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موصل شہرمیں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک اُڑادیاجس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔