محمد حفیظ کوسازش کے تحت ہٹایا گیا:عامر سہیل

محمد حفیظ کوسازش کے تحت ہٹایا گیا:عامر سہیل
  • محمد حفیظ کوسازش کے تحت ہٹایا گیا:عامر سہیل
  • محمد حفیظ کوسازش کے تحت ہٹایا گیا:عامر سہیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق کرکٹر عامر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے باقاعدہ سازش کے نتیجے میں ہٹایا گیا اور اب چند سینئر کھلاڑی کپتان بننے کے لئے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ عامر سہیل کے مطابق ٹیم کے ایک کوچ پچھلے کچھ عرصے سے دو سینئر اور دو جونیئر کھلاڑیوں کو کپتان بننے کی آفر کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی 20 میں ناکامی کے بعد ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم چند حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ محمد حفیظ پر دباؤ ڈال کر استعفیٰ زبردستی لیا گیا۔ یہ اعلان انہوں نے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کے فوراً بعد کیا تھا۔ قومی ٹیم میں گروپ پندی کی خبریں بھی ایک عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں اور سابق کرکٹروں کی جانب سے بھی اس جانب اشارہ کیا جاتا رہا ہے تاہم عامر سہیل کے تازہ ترین انکشافات نے ایک مرتبہ پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ یاد رہے عامر سہیل کو نجم سیٹھی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سلیکٹر کے منصب سے ہٹادیا گیا تھا۔

مزید : کھیل