بسیں راہگیروں پر چڑھ گئیں،15 افراد ہلاک ،8 زخمی

بسیں راہگیروں پر چڑھ گئیں،15 افراد ہلاک ،8 زخمی
بسیں راہگیروں پر چڑھ گئیں،15 افراد ہلاک ،8 زخمی

  

  ڈی جی خان ( مانیٹرنگ ڈیسک) تیز رفتار بسیں راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں15 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نو تک میں دو بسیں ریس لگاتے ہوئے  تیز رفتاری کے ساتھ آئیں اور پہلے سواری بٹھانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر بس سٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئیں جس سے تین افراد موقع پر اور چار طبی امداد ملنے کے انتظار میں دم توڑ گئے جبکہ آٹھ افراد نے ہسپتال پہنچ کر باری باری دم توڑ دیا۔ بعض کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے جنہوں نے بس کو آگ لگاکر سڑک بند کردی  ۔ پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے ہیں ۔

مزید : قومی