بجلی کے کنڈے کو قانونی شکل مل گئی ، ماہانہ سات سو روپے بل مقرر

بجلی کے کنڈے کو قانونی شکل مل گئی ، ماہانہ سات سو روپے بل مقرر

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا نے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے کیلئے لگائے جانے والے کنڈوں کوپہلی بار قانونی شکل دیدی ہے اور فی کنڈا ماہانہ سات سو روپے نرخ مقرر کردیے ہیں ۔ یہ قانونی شکل خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن فضل الٰہی اور پیسکو حکام میں ایک معاہدے میں دی گئی ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق پیسکو کے بارہ فیڈرز کے کنڈا صارفین میٹر نصب ہونے تک بجلی کے بل کی مد میں پیسکو کو ماہانہ سات سو روپے ادا کریں گے اور جیسے جیسے میٹر نصب ہوتے جائیں گے ، کنڈے ختم کردیے جائیں گے ۔

مزید : بزنس