عالمی اداروں کا ایڈز کنٹرول کرنے کیلئے امداد دینے سے انکار

عالمی اداروں کا ایڈز کنٹرول کرنے کیلئے امداد دینے سے انکار

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی امدادی اداروں نے پاکستان کو انسدادِ ایڈز کیلئے امداد دینے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ انکارانسدادِ ایڈ پروگرام میں عدم دلچسپی پر کیا گیا ہے ۔ پاکستان کی ا،مداد سے انکار کے بعد پاکستان میں ایڈز کی تشخیص کیلئے استعمال کی جانے والی کٹس کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ایک کٹ کی قیمت ساٹھ ہزار روپے بیان کی جاتی ہے اور عالمی امدادی ادارے پاکستان کو سالانہ ساڑھ چار سو کٹس فراہم کرتے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں صرف غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت