چیئرمین سینینٹ نے فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ منظور کرلیا

چیئرمین سینینٹ نے فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کے چیئرمین نیئر بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔ یہ استعفیٰ انہوں نے ایوان میں پیش کیا تھا اور پارٹی قیادت سے کسی قسم کا عہدہ لینے کا لالچ نہ رکھنے کے اعلان کے ساتھ سینیٹ کو خدا حافظ کہہ کر باہر نکل آئے تھے۔دو روز قبل پارٹی قیادت نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس پر انہوں نے ہاں کردی تھی اور آج باقاعدہ استعفیٰ دیدیا جو کچھ ہی دیر کے بعد منظور کرکے ان کی نشست خالی قراردیدی گئی ۔

مزید : اسلام آباد