آسیب زدہ جزیرہ برائے فروخت

آسیب زدہ جزیرہ برائے فروخت
آسیب زدہ جزیرہ برائے فروخت

  

میلان (بیورو رپورٹ) اٹلی نے مالی مسائل حل کرنے کے لئے اپنا آسیب زدہ جزیرہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”پووگیلیہ“ وینس کے قریب ایک جزیرہ ہے جسے دنیا کا سب سے خوفناک آسیب زدہ جزیرہ سمجھا جاتا ہے۔ 17 ایکڑ پر مشتمل اس جزیرے کو 14 ویں صدی میں دریافت کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اٹھارویں صدی میں  طاعون پھیلنے کے باعث اسے سیل کردیا گیا اور صرف متاثرہ افراد کو ادھر رکھا جاتا تھا۔ اس کے بعد مشہور ہوگیا کہ جن لوگوں کی یہاں بیماری سے موت ہوئی ان کی روحیں اس جزیرے پر رہنے کے لئے واپس آگئیں۔ یہاں پر 1922ء میں کھلنے والے ہسپتال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں دماغی مریضوں  پر تجربے کئے جاتے تھے اور اس کے ڈائریکٹر کو بھوتوں نے پاگل کردیا جس کے بعد اس نے چھت سے کُود کر کود کشی کرلی۔ یہ ہسپتال 1968ء میں بند کردیا گیا۔ فی الحال یہ جزیرہ سیاحوں کے لئے بند ہے لیکن ایک امریکی  چینل کا نمائندہ  جو کہ ایک ٹی وی پروگرام فلمبند کرانے کے لئے جزیرے پر گیا، کا دعویٰ ہے کہ وہاں اس پر آسیب کا سایہ ہوگیا۔ اب اٹلی کی حکومت اس جزیرے کو 99 سال کی لیز کے لئے نیلام کرنا چاہتی ہے۔ یہ نیلامی اگلے ماہ منعقد کی جائے گی، اب دیکھنا ہے کہ یہ جزیرا خریداروں  کو اپنی جانب کھینچ سکتا ہے کہ نہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ