حکومت اور طالبان کے مذاکرات، دو روز میں پیش رفت کا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثار علی اورجے یو آئی کے قائد مولانا سمیع الحق کی ملاقات میں حکومتی اور طالبان کمیٹی میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نے مولانا سمیع الحق کو طالبان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ طالبان کی طرح حکومت کو بھی کچھ تحفظات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور کامیابی کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے اعتراضات مذاکرات سے ہی دور کیے جاسکتے ہیں ۔ مولانا سمیع الحق نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی ہے کہ طالبان سے سیز فائر کی درخواست کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات صبر آزما مرحلہ ہے ۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ دو روز کے اندر فائربندی میں توسیع اور مزاکراتی عمل میں پیش رفت اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کی ملاقات کا امکان ہے ۔